کراچی کے علاقے رزاق آبادمیں فائرنگ ،4افراد زخمی
May 4, 2018 · شہر گزشت
کراچی کے علاقے رزاق آباد کے درمحمدگوٹھ میںنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بظاہر فائرنگ کا واقعہ غیرت کا لگتا ہے۔