سعودی ایجوکیشن سسٹم میں 12ہزارسے زائد ملازمتیں نکلنےکا امکان
May 13, 2018 · بام دنیا
جدہ: سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود وزارت نقل و حمل آئندہ تعلیمی سال سے اسکول ٹرانسپورٹ سعودائزیشن پروگرام کے تحت خواتین کی خدمات حاصل کرینگی۔ اس کی بدولت اسکول ٹرانسپورٹ اور یونیورسٹی ٹرانسپور ٹ میں 12ہزار ملازمتیں نکلیں گی۔ دونوں وزارتوں نے ایجوکیشن ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی سعودائزیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جائیگا۔