83فیصد سعودی شہریوں کی باآسانی انٹرنیٹ تک رسائی کا حصول

May 15, 2018 · بام دنیا

جده: سعودی محکمہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 83فیصد سعودی شہری انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔ یہ اعدادوشمار 2017ءکے ہیں۔ 12برس کی عمر سے لیکر 65برس تک کی عمر کے لوگ انٹرنیٹ سے دل لگا بیٹھے ہیں۔ 86.8فیصد خاندان ایسے ہیں جنہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ مملکت کے 24.74فیصد مکانوں میں لینڈ لائن موجود ہے۔ موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 73.28فیصد کے لگ بھگ ہے۔