بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ -پاکستانی شہری شہید

May 16, 2018 · قومی
بھارتی فوج نے سبز کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا

 

راولا کوٹ:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا ،پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا۔بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولاکوٹ کے پونچھ دره شیر خان سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55سالہ پاکستانی شہری شہید ہوگیا،پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنایا۔