پیپلزپارٹی کا انتخابات میں فنکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ

May 22, 2018 · شہر گزشت, قومی
پی پی امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کرپہلے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15 ہزار 573 ووٹ لیکر دوسرے،پی ایس پی9 ہزار227 تیسرے اور تحریک انصاف 8 ہزار 922 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی

 

کراچی:پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں فنکاروں کوبھی سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔آئندہ الیکشن میں نامور اداکار گل رعنا،قیصر نظامانی، ایوب کھوسو،ساجدحسن پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی پیش قدمی کو روکنے اور ٹف ٹائم دینے کےلئے پیپلز پارٹی نے فنکاروں کوسیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں قیصرنظامانی، ساجدحسن ڈیفنس اورکلفٹن سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کوگلشن اقبال سے الیکشن لڑانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔شوبز فنکارہ گل رعناخواتین کی مخصوص نشست پرپیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔