شرمیلا فاروقی کے ہاں بیٹے کی ولادت

May 27, 2018 · شہر گزشت, قومی

 

کراچی:پیپلزپارٹی کی رہنمااور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی کے شوہر ہشام ریاض شیخ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے. شرمیلا فاروقی کی شادی 5مارچ 2015کو ہوئی تھی ۔