گرمی کی پیش گوئی انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کا وقت تبدیل

May 27, 2018 · قومی

کراچی: کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی پراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹر کے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی، انٹر بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کےامتحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جب کہ 28 مئی کو ہونے والے امتحانات پرانے وقت کے مطابق ہوں گے۔