عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی آج نیب میں طلبی

June 14, 2018 · اہم خبریں, قومی
سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی۔فائل فوٹو

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو آج طلب کرلیا ہے ۔ جہاں وہ اپنے والد واجد بخاری کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب اس سے قبل بھی زلفی بخاری کو 3 نوٹس جاری کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
زلفی بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب دیا تھا کہ وہ برطانوی شہری ہیں اس لئے نیب ان سےپوچھ گچھ نہیں کرسکتا۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری صرف برطانوی شہری نہیں بلکہ وہ پاکستان کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔