عیدالفطر پر پاک بھارت واہگہ بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی

June 15, 2018 · اہم خبریں, قومی

عیدالفطرکے دوران وفاقی اورصوبائی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی تاہم پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔
دوستی بس، ٹرین کا پہیہ چلتارہے گا جب کہ دونوں ملکوں میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بندرہےگا۔
اسی طرح دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی، مذہبی یاتراکے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران پاک بھارت تجارت بندرہے گی۔