بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان،مزید 2 کشمیری شہید
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے رمضان المبارک اورعید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق عیدالفطر کے پہلے روز سری نگر میں نہتے مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قابض بھارتی فوج نے اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سےدرجنوں افراد زخمی ہوگئے۔