چینی بحری فوج کاجنگی مشقوں کے دوران ہدف کا کامیاب تجربہ
June 20, 2018 · بام دنیا
بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیاکا کہنا ہے کہ بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی بحریہ فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں بحری جہاز کے قریب پرواز کرنے والے 3 ڈرون کو نامعلوم مقام سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔ چین کی جانب سے ایسے وقت میں جنگی مشق کی گئی جب 13 جون کو امریکی فضائی جہازوں نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگائے۔ دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چین کے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سمندر میں بھی جنگی محاذ چاہتا ہے۔