افغانستان میں طالبان کے تازہ حملے- 38 سکیورٹی اہلکار ہلاک

June 22, 2018 · بام دنیا
کچھ زخمی طالبان جنگجو فرار ہوگئےجن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔فائل فوٹو

 

کابل : افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے38 اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے4صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔ حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ بدھ کے دن بھی طالبان نے اپنی مختلف عسکری کارروائیوں میں 49 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔