جاپان میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئیں
July 14, 2018 · بام دنیا
ٹوکیو: جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں بارشوں اور سیلاب سے لاپتا افراد کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔
تیز بارشوں ،سیلاب اور طوفانی ہوائوں سے جاپان میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کی تلاش کےلئے 70ہزاز سے زائد افراد ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔