اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

مقبوضہ بیت القدس: حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوارتک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہوگی تاہم خوراک اورادویات بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیل کے وزیردفاع اویگدورلائیبرمین نے کہا ہے کہ یہ حماس کی جانب سے مسلسل کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کا جواب ہے۔