کراچی ، فٹ پاتھ پر 3دکانیں بنانے کی کوشش ناکام

اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم نے فٹ پاتھ پر بنی دوکانوں کو گرا دیا (فوٹو،امت)

کراچی کے علاقے برنس روڈ میں اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر دکانیں بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں کئی علاقوں میں سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔
برنس روڈ کے علاقے میں بھی سئینر ڈایریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پر تین دکانیں بنانے کی کوشش ناکام بنادی تینوں دوکانوں کو مسمار کردیا گیا۔
کارروائی ڈپٹی ڈایریکٹر افتخار صدیقی اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی۔
ادھر ڈسٹرک ساؤتھ لی مارکیٹ میں بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرک ساؤتھ لی مارکیٹ پر تجاوزات کے خلاف پینافلیکس لگائے جارہے ہیں۔

تجاوزات کیخلاف پینا فیلکس آویزاں کیے جا رہے ہیں(فوٹو،امت)
تجاوزات کیخلاف پینا فیلکس آویزاں کیے جا رہے ہیں(فوٹو،امت)

ڈپٹی ڈایریکٹر آصف جیٹھا اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ پینا فلیکس آویزاں کررہے ہیں۔