افغانستان میں امریکا کی مدرسے پر بمباری، 20افراد شہید

February 23, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان کے صوبے میدان وردک میں مدرسے پر بمباری کر کے 20افراد کو شہید کر دیا۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایک مدرسےبابک اور کئی گھروں پر بمباری کی۔ بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20افراد شہید ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق امریکی فوجیوں نے کئی شہروں کو اغوا بھی کرلیا۔