اتوارکو کراچی میں تیزہوا،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے نے آج ہفتہ کی رات سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارش،برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محمکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  کل اتوارکوسندھ ، کراچی میں چندمقامات پرتیزہوا،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق آج مکران، کوئٹہ ، ژوب میں تیزہواوں،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ ہفتہ کی رات رات سےاتوارکےدوران بلوچستان میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔