نیوزی لینڈ فائرنگ۔زخمیوں میں کراچی کا نوجوان بھی شامل

March 15, 2019 · اہم خبریں, شہر گزشت
اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے، اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں کراچی کا نوجوان بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا 27 سال کا اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے، اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اریب کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجدپرحملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہیں۔