آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

March 24, 2019 · اسپورٹس
فائل فوٹو

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پاکستان کی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جو کہ آج ڈیبیو کریں گے ۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کاکہناتھا کہ آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ۔

واضع رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔