ڈالر سستا ہو گیا،چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

October 14, 2019 · قومی, کامرس
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر47 پیسے کی کمی ہوئی اورآج جب کاروبارکا آغاز ہوا تو ڈالرکی قیمت میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالرچارماہ کی کم ترین سطح پرآ گیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالرکی قیمت 8 پیسے کمی کے باعث 155 روپے 98 پیسے پرآ گئی جبکہ گزشتہ جمعہ کی شام کاروبارکے اختتام پرڈالر156 روپے 6 پیسے پربند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرہی مندی آ گئی ہے،100انڈیکس میں کاروبارکاآغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار475 پرتھا تاہم اس میں51 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 423 پوائنٹس پرآ گیاہے۔