حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب پائپ لائن پھٹ گئی

December 8, 2019 · شہر گزشت
پائپ لائن کی مرمت کا حکم دے دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 48 انچ قطرکی پائپ لائن حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب پھٹ گئی۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ حکام کے مطابق پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ کے الیکڑک کا بریک ڈاؤن ہے۔

پائپ لائن پھٹنے سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی مکمل طورپرمعطل ہوگئی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے پائپ لائن کے جلد مرمت کا حکم دے دیا ہے۔