رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری

April 24, 2020 · اہم خبریں, کامرس
کرونا کا پھیلائو روکنے کے لیے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں تمام بینک صبح 10 بجے سے 1:30 تک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جمعےکے روز شہری صبح 10سے 1 بجے تک بینکوں کی سروسز سے استفادہ کرسکیں گے۔