مروہ قتل کیس۔ پولیس نے ملزم رب نوازکو بے گناہ قراردیدیا

September 15, 2020 · اہم خبریں, شہر گزشت
سرکاری وکیل نے بھی پولیس رپورٹ پراعتراض نہیں کیا۔فائل فوٹو

کراچی کے علاوہ عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی مروہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ملزم رب نواز کو بے گناہ قراردے دیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کیخلاف شواہد نہیں ملے رہا کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 سالہ بچی مروہ کے قتل کے معاملے پر سماعت ہوئی ،پولیس نے ملزم رب نواز کو بے گناہ قراردے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کیخلاف شواہد نہیں ملے، رہا کردیا،ملزم کی رہائی سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے،سرکاری وکیل نے بھی پولیس رپورٹ پراعتراض نہیں کیا۔