عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 45 کروڑ ڈالرکی منظوری دیدی
عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 45 کروڑ ڈالرکی منظوری دیدی، فنڈز کی منظوری واشنگٹن میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رقم پختونخوا میں ہائیڈرو پاوراور قابل تجدید توانائی منصوبے پرخرچ کی جائے گی ، عالمی بینک نے کہاہے کہ منصوبے پرعمل درآمد سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ، مہنگے درآمدی فیول پرانحصار کم ہو گا۔