درآمدی گندم کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

October 17, 2020 · اہم خبریں, کامرس
اس وقت محکمہ خوراک کے پاس 34لاکھ 60ہزار ٹن گندم اسٹاکس موجود ہیں، ذرائع

وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کا تیسرا جہاز 57000 میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچ گیا۔
یہ بات وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے اعلامیے کے مطابق درآمد شدہ گندم بندر گاہ سے براہِ راست محکمۂ خوراک پنجاب کے حوالے کی گئی ہے۔
وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گندم آنے کے بعد ٹی سی پی کے ذریعے درآمد شدہ گندم 1 لاکھ 67 ہزار 125 میٹرک ٹن ہو گئی۔

اجازت ملنے کے بعد 22 بحری جہاز 13 لاکھ ٹن گندم پاکستان پہنچائیں گے۔