ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
October 28, 2020 · کامرس
ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرنے اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 29 پیسے مزیدکم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 160 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔