پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی
November 9, 2020 · شہر گزشت
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سید ظفر علی شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
چیکنگ کے دوران ٹرک نمبر TAC-565 کے خفیہ خانے سے 500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیاگیا۔اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم بنام صدیق کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 346/20 بجرم دفعہ 385/386 ت پ درج کیا گیا۔