بجلی مزیدمہنگی کرنے پر اتفاق،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا

February 16, 2021 · اہم خبریں, کامرس
پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا ۔فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان ریفارم پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔