پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی
March 11, 2021 · امت خاص
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی ہے۔
پی ٹی اے نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔
پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔