انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

March 22, 2021 · کامرس
ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگئے

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے اضافے کے بعد 155 روپے 85 پیسے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہو کر 156 روپے 30 پیسے ہے۔