کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ برہم

May 31, 2021 · شہر گزشت
شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔فائل فوٹو

کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل برہم ہو گئے ، ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلب کرلیا اور معاملے کو ذاتی طور پر دیکھنے کی ہدایت دے دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک سے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ عمران اسماعیل نے وزیر توانائی حماد اظہر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔