پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی 20بارش کی نذر ہو گیا

August 1, 2021 · |, اسپورٹس
پہلا اور تیسرا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے ۔فائل فوٹو

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

چار میچوں کی سیریز میں  پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا ۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی 20 میچ  میں پلینگ الیون میں کوئی تبدیل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔