ڈاکو سنارکی دکان لوٹ کر فرار ہو گئے

September 21, 2021 · شہر گزشت
ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو

کراچی کے علاقے تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ڈاکو سنار کی دکان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ڈیفنس کی حدود میں خاتون سمیت چار ڈاکو مبینہ طور پر رکشہ میں سوار ہو کر آئے تھے ، ملزمان گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی ۔

ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق دکان سے لٹنے والے کیش کا تخمینہ لگا رہے ہیں ۔