ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈزکا نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف
October 20, 2021 · اسپورٹس
مسقط:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرکے نمیبیا کو فتح کےلیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز اور نمیبیا دونوں اپنے پہلے میچز ہار چکی ہیں۔ سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹ سے ہی شکست دی تھی۔