بھارت میں شادی کی تقریب میں کھوڑے کی بدکنے سے کئی باراتی زخمی

July 26, 2022 · بام دنیا, چشم حیرت
لائوڈسپیکرکی تیز آواز سے گھوڑا بدک کر کئ افراد پر چڑھ دوڑا (فائل فوٹو)

ہمیر پور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہمیر پور میں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے کے بدکنے سے کئی باراتی زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گھوڑے کے بدکنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاڈ اسپیکر پر تیز آواز کے ساتھ گانے لگائے گئے تھے اور باراتیوں کی جانب سے ہوا میں نوٹ اچھالے گئے۔اسی دوران گھوڑا بدک گیا اور کئی افراد پر چڑھ دوڑا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔