پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،550 پوائنٹس کا اضافہ
July 28, 2022 · کامرس
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہفتے کے چوتھے کاروباری روز انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار550پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ بدھ کے روز مارکیٹ 78 پوائنٹس کے اضافے سے 39,972 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔