پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
September 12, 2022 · اسپورٹس
لاہور:ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے زون ای پلے آف مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے پلے آف کے اس میچ میں پاکستان نے 3 کے مقابلے میں 7 گول سے بھارت کو ہرایا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے زون ای سے پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔