سوکا ورلڈکپ-پاکستان کو تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے شکست

September 16, 2022 · |, اسپورٹس
ایک موقع پر قومی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔فائل فوٹو

بڈاپسٹ: سوکا ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ہنگری میں کھیلے جا رہے سوکا ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان ٹیم کو دو کے مقابلے میں چارگول سے ہرا دیا، میچ میں ایک موقع پر قومی ٹیم کو دو صفرکی برتری حاصل تھی۔

یہ ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ تھا، دو میچز میں قومی ٹیم کو ناکامی ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔