عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

November 18, 2022 · کامرس
عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے گزشتہ روز سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل رہی، فائل فوٹو

لندن : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا کیسز بڑھنے سے تیل کی طلب میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ،  ڈالر کی قدر میں اضافے سے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری  بھی متاثر ہوئی ۔  امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر81 ڈالر ہو گئی ۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 89 ڈالر پر آگئی۔