بیوی اوربیٹیوں کے قاتل کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
December 2, 2022 · شہر گزشت
کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح پولیس نے ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی بلاک ڈی میں واقع گھر کے اندر بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔