جنوری میں ایل پی جی سستی ملے گی، نوٹیفکیشن جاری

December 30, 2022 · |, اہم خبریں, کامرس
فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)مہنگائی کےستائے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ۔اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی قیمتوں میں 136 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2411.43 روپے میں دستیاب ہوگا۔جبکہ ماہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2548.29 روپے تھی

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو سلینڈر کی قیمتوں میں 136 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے