کراچی میں فلیٹ سے80سالہ جاپانی خاتون کی لاش برآمد

January 10, 2023 · اہم خبریں, شہر گزشت

کراچی(امت نیوز)کراچی کے علاقے صدر کے فلیٹ سے 80سالہ جاپانی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے

پولیس کے مطابق لاش ایک رہائشی فلیٹ سے ملی ، جو مرنے والی خاتون کا اپنا فلیٹ تھا۔عمارت میں جاپانی قونصلیٹ کے دیگر ارکان بھی رہائش پذیر ہیں

پولیس کا کہناہے کہ موت کی وجہ بظاہر قدرتی معلوم ہوتی ہے ، تاہم حقیقت تحقیقات کے بعد معلوم ہوگی ۔

خاتون کا نام مشیو یاناگائی بتایا گیا ہے ،پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے