PSL8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟

January 12, 2023 · اسپورٹس

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی اس حق میں نہیں ہے کہ افتتاحی میچ ملتان میں ہو۔مینجمنٹ کمیٹی رائونڈ میچز کروانے کے حق میں ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزکے بعد پی ایس ایل8 کے شیڈو ل کا اعلان کیا جائے گا۔