دھانی کی بچوں کے ہمراہ پتنگ لوٹنے کی ویڈیو وائرل
January 17, 2023 · اسپورٹس
لاڑکانہ(اُ مت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوازدھانی نے بچوں کے ہمراہ موج مستیاں اور پتنگ لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی فاسٹ بولر کھیتوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کر رہے ہیں ۔
https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1614894393831395328?s=20&t=nBKpsYAGw9073PWK_GQShg
شاہنواز دھانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گائوں لاڑکانہ شہر کے انتہائی قریب ہے۔ یہاں ہمیں پتنگیں لوٹنے کیلئے بہت ملتی تھیں ، جب میں چھوٹا تھا تو میں نے اپنے شہر میں آنے والی بہت سی پتنگیں پکڑی تھیں۔آج پھر بچپن میں تیزی سے پتنگ لوٹنے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1614898078003171328?s=20&t=_3-hrJMa4yGllVnLo_ItOw