زلمی کے مالک نے ٹیم  پر جرمانہ صدقہ قرار دیدیا

February 15, 2023 · اسپورٹس
سلو اوور ریٹ پرٹیم پر10 فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ صدقہ ہے۔فائل فوٹو

کراچی: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم  پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر جاری کیے گئے  ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ سلو اوور ریٹ پرٹیم پر10 فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ صدقہ ہے۔

یاد رہے کہ میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔