زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.43 کروڑ ڈالر کا اضافہ

February 24, 2023 · کامرس
کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیزکےاکاؤنٹ کھولیں۔فائل فوٹو

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کم و بیش ڈھائی کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہے جبکہ 10 سے 17 فروری کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر  میں 2.43 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر