انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح عبورکرگیا

April 11, 2023 · اہم خبریں, کامرس
فائل فوٹو

کراچی : انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 33 پیسے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلندترین سطح عبور کرگیا۔

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 33 پیسے کااضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 42 پیسے پر بند ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اونچی اڑان بھرتے ہوئے 2 روپے مہنگا ہوا اور ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 295 روپے ہوگٸی ۔