پنجرے سے شیروں کے نکل جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ایک شیر کو فوراً پکڑ لیا گیا جبکہ سرکس انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے دیگر 3 شیروں کو تلاش کرنے کے بعد جال کے ذریعے پکڑ لیا۔
مریدکے میں 4 شیر پنجرے سے نکل گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
May 18, 2023 · شہر گزشت
لاہور(امت نیوز) مریدکے میں شیر پنجرے سے باہر نکل گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مریدکے میں لگے میلے کے دوران تیز آندھی کی وجہ سے نجی سرکس کے شیروں کا پنجرہ کھل گیا جس کی وجہ سے 4 پالتو شیر پنجرے سے باہر بھاگ نکلے۔