سندھ حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت مقرر کردی

August 17, 2023 · قومی, کامرس
سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت فی من 450 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹی فکیشن سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیا ہے جس کے مطابق شوگر ملز مالکان 15 نومبر سے کریشنگ شروع کرنے کے پابند ہوں گے۔

گنے کی سرکاری کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری سندھ کابینہ نے دی جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔