کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش گپیوں کی تصاویر وائرل
کینڈی (اُمت نیوز)ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹرز اور ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران خوش گپیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹرز کے درمیان پریکٹس سیشن کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
Look at the chemistry between Pakistani and Indian players! ♥️ If they’re enjoying each other’s company, why do we fight then? Imagine if Pakistan and India become BEST friends, NO VISA required, we would CONQUER the world together! 🇵🇰🫱🏽🫲🏼🇮🇳 #PAKvIND pic.twitter.com/cZByPtVTj2
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) September 1, 2023
سائیڈ لائن ملاقات میں بھارتی کرکٹرز پاکستان پلئیرز سے ملے اور ایک دوسرے کا حال پوچھا جبکہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کی جبکہ شاداب خان کا بیٹ بھی چیک کیا۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1697621148714901639?s=20
واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔